نئی دہلی،17ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستان اور وسطی ایشیائی ملک تاجکستان نے آج بغیر کسی تفریق کے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا اعلان کیا اور سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون کو بڑھانے کیلئے چار معاہدوں پر دستخط کئے۔
دونوں ممالک نے پاکستان کا نام لئے بغیر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ، دولت اور
حمایت دینے والے رجحان کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
دہشت گردی کو پورے علاقے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ انہوں نے اور تاجکستان کے صدر ایمولوی رحمن نے دہشت گردی کے شر سے مقابلے کیلئے سکیورٹی کے تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔